صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت کی تجزیہ کار سیما کدمون نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے: خلیج فارس کی جنگ کے دوران ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ تل ابیب کے 44 فیصد لوگ رات کو اپنے گھروں میں نہیں سوتے تھے۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صیہونی حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ایران کے ردعمل کا انتظار کر رہے ہیں کہا: اگر اب رات کو اپنے گھروں میں نہ سونے والے اسرائيلیوں کے بارے میں بات کی جائے تو یقینا ان کی تعداد 44 فیصد سے کہیں زيادہ ہوگی۔
اس صہیونی صحافی نے حزب اللہ لبنان کے خوف کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں کی شمالی بستیوں کے مکمل انخلاء کا ذکر کیا اور کہا: (لبنان کی سرحد کے پاس ) پورے شمال کو خالی کرا لیا گیا؛ ہوٹل جنوب سے (غزہ کی سرحد کے قریب سے ) آنے والے پناہ گزینوں سے بھرے پڑے ہیں اور ہوائی اڈے ایسے مسافروں سے بھرے پڑے ہیں جو اسرائیل چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور ان حالات کے باوجود نہ کسی کو شرم آ رہی ہے نہ ہی احساس گناہ ہے۔
آپ کا تبصرہ